تاجروں کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک کا مختلف بازاروں کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2019 15:38

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) تاجروں کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک کا مختلف بازاروں کا دورہ بازاروں میں غلط پارکنگ جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ پر ڈی ایس پی برہم اور عملہ کو فوری کاروائی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا جہاں پر ٹریفک کے ناقص انتظامات پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور تاجروں سے کہا کہ وہ اپنی گاڑیاں بازاروں میں پارک کرنے کی بجائے انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔

ڈی ایس پی ٹریفک کو تاجر رہنمائوں شفیق الرحمن، شہباز خان، افتخار بیگ اور نعیم اسلم کپور سمیت دیگر نے بریفنگ دی اور کہا کہ بازاروں میں جگہ جگہ چنگ چی رکشہ کے سٹینڈاور غلط پارکنگ ٹریفک کی روانی میں بڑی وجہ ہے، بیرون گولچوک ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی لگائی جائے جس پر ڈی ایس پی نے اتفاق کرتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ غلط پارکنگ کی روک تھام اور پھل فروشوں کی ریڑھیاں وغیرہ نہ لگنے دیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح آزاد روڈ پر جو بھی گاڑی پارک کی گئی اسے فوری طور پر چالان کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور جو چنگ چی آٹو رکشہ کے ڈرائیور حضرات پابند والے بازاروں میں رکشہ لیکر آئیں انہیں بھی تھانوں میں بند کیا جائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں