ْ رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے

جمعرات 25 اپریل 2019 14:46

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) رمضان المبارک اور گرمی کے موسم میں عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ای فیسکوسرگودہا سرکل میاں محمد انور نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دفتر میں صدر انجمنِ تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کی گزشتہ پانچ سال کے دوران مانگ میں اضافہ ہوا ہے شارٹ فال کو مینج کررہے ہیں تاکہ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات مل سکے ۔اس موقع پر شفیق الرحمن نے کہا کہ رمضان المبارک اور گرمی کے موسم میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ تاجروں کیلئے پریشانی کا موجب بنتی ہے اس لئے تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کیا جائے، اگر بجلی بند کرنی ہے تو پیشگی اطلاع دی جائے جس پر چیف ایگزیکٹو نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں ہر ممکن کوشش کرینگے کہ تاجروں سے مکمل مشاورت کی جائے شفیق الرحمن نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں