سرگودھا ،شہر بھر میں خستہ حال رہائشی عمارتیں

شہریوں کے لئے کسی بھی وقت خطرہ کا باعث بن سکتی ہیں

جمعرات اپریل 22:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) شہر بھر میں خستہ حال رہائشی عمارتیں شہریوں کے لئے کسی بھی وقت خطرہ کا باعث بن سکتی ہیں۔ مالکان اپنے مکانوں کی مرمت اور تعمیر کرنے کی بجائے کرایہ داروں کو ذلیل و خوار کرنے لگے۔ تفصیل کے مطابق شہر کے متعدد گنجان آباد علاقوں پر کثیر تعداد میں خستہ حال رہائشی عمارتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جوکسی بھی وقت خطرناک حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔ عمارتوں کی چھتوں اور دیواروں میں خستہ حالی کی وجہ سے دراڑیں پڑنے کی وجہ سے زمین بوس ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں، تا ہم مالکان یا مقامی انتظامیہ اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دینے کی بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، عمارتوں اور دفاتر میں مکین شہریوں نے انتظامیہ سے اپنی جانوں کی حفاظت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments