ہیلتھ کیئر کمیشن سرگودھا کو عطائیت کے خاتمہ میں ناکامی کا سامنا ،

جمعرات اپریل 22:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء)ہیلتھ کیئر کمیشن سرگودھا کو عطائیت کے خاتمہ میں ناکامی کا سامنا ، متعدد عطائیوں نے کلینک سیل ہونے کے باوجود سیل توڑ کر سامان اٹھا کر کسی دوسری جگہ بیٹھ کر پریکٹس کرنے کا سلسلہ بدستور شروع کر رکھا ہے ، جبکہ متعدد عطائیوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن سرگودھا کے ملازمین کیلئے بھاری رشوت وصول کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن سرگودھا کے اہلکاروں کیلئے کچھ افراد عطائیوں سے ہزاروں روپے وصول کر رہے ہیں، متعدد عطائیوں نے واضح طور پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن سرگودھا کے اہلکاروں کے نام پر ہزاروں روپے رشوت دی ہے، جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن سرگودھا کے ترجمان نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments