سیدنا ا میر معاویہ رضی اللہ عنہ تاریخ اسلام کا روز شن ستارہ اور کاتب وہی ہیں جن کے ذکر سے تاریخ اسلام بھری پڑی ہے‘مولانا عبد الرحمان شیخوپوری

جمعہ 26 اپریل 2019 13:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سرگودھا لاہور روڈ کے موضع جامعہ قاسمیہ کے مولانا عبد الرحمان شیخوپوری نے کہاکہ سیدنا ا میر معاویہ رضی اللہ عنہ تاریخ اسلام کا روز شن ستارہ اور کاتب وہی ہیں جن کے ذکر سے تاریخ اسلام بھری پڑی ہے انہوں نے سندھ سے خاتون رکن اسمبلی کی اس رائے کی مذمت کی جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ تاریخ میں حضرت امیر معاویہ کا ذکر نہیں یہ ان کی کم علمی کے ساتھ نفرت انگیزی کی انتہا ہے۔

مولانا نے کہا کہ تاریخ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ذکر کے بغیر مکمل ہی نہیں ہو تی انہوں نے کہا کہ یہ حضرت امیر معاویہ کے طویل اور بہترین طرز حکمرانی کا ہی ثمر تھا کہ انہوں نے 64لاکھ مربع میل پر اسلام کا پرچم لہرایا گویا آدھی سے زیادہ دنیا پر اسلامی حکمرانی قائم کی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مولانا احمد رضاخان بریلوی کے ملفوظات میں لکھا ہے کہ حضرت امیر معاویہ? کی حکمرانی خلافت راشدہ میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا تھا کہ امیر معاویہ? میرے راز دان ہیں جس نے ان سے محبت کی وہ فلاح پاجائے گا انہوں نے کہا کہ خاتون رکن اسمبلی کا منصب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ رائے دیں جس کے بارے وہ علم نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی قیادت کو ان کی اس قبیح حرکت کا نوٹس لینا ہو گا انہوں نے کہا کہ محب وطن حلقے اور امن و امان قائم رکھنے والے ریاستی ادارے بھی خاتون رکن اسمبلی کی متنازعہ گفتگو کا نوٹس لیں تاکہ نقص امن و امان کا کو ئی مسئلہ کھڑا نہ ہو پائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں