بھلوال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے

جمعہ 26 اپریل 2019 15:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) بھلوال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا نظام بہتر بنانے، عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی اوراس کی تزئین و آرائش کا کام اپنی مدد آپ کے تحت جاری ہے ،ایمرجنسی کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ مختلف وارڈز میں بھی بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سے بھی استدعا کی جائیگی کہ بھلوال جوکہ پاکستان کا کیلیفورنیا ہے یہاں کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز دیئے جائیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولتیں میسر آسکیں۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ ہم نے سب کام حکومت پر چھوڑ رکھے ہیں،لیکن خود کچھ نہیں کرتے ،ہمیں چاہیئے کہ فلاحی کاموں میں حکومت کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت جتنا کچھ ہم سے ہورہا ہے ہم ہسپتال کی ترقی کیلئے کررہے ہیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولتیں میسر آسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں