سرگودھا ‘بس رکشہ تصادم میں جاں بحق طالبات کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کردیئے گئے

اتوار 19 مئی 2019 14:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے ریجن کے علاقہ جیسے والا کے قریب بس رکشہ تصادم میں جاں بحق طالبات کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جیسے والا کے قریب تیز رفتار بس نے نویں جماعت کا پیپر دے کر واپس آنے والی سکول طالبات کے رکشہ کو کچل دیا تھا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور اور سات طالبات جاںبحق اور ایک طالبہ زخمی ہو گئی۔اس واقعہ میں جانبحق طالبات کے لئے وزیراعلی پنجاب کے اعلان کے مطابق طالبات کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے فی کس کے چیک دے دیئے گے جبکہ وزیراعلی پنجاب نے علاقہ میں ہائر سیکنڈری سکول کا بھی اعلان کر دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں