ٹریفک قوانین کی آگاہی میں موبائل ایجوکیشن یونٹ کا کلیدی کردار ہے، ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا

پیر 20 مئی 2019 16:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی میں موبائل ایجوکیشن یونٹ کا کلیدی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک مقامی نجی کالج میں موبائل ایجوکیشن یونٹ سرگودہا ریجن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ موبائل ایجوکیشن یونٹ روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ اڈوں، یونین کونسلوں و دیگر پبلک مقامات پر جا کر ورکشاپس اور لیکچرز کا اہتمام کرتا ہے جس کی بدولت عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی بیدار ہو رہی ہے سیمینارز،ورکشاپس اور روڈ کیمپس کے دوران مفید لیکچرز اور معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کئے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں