سرگودھا سمیت خوشاب،میانوالی اور بھکر کے سرکاری محکموں میں کرپٹ افسران و ملازمین کو اہم عہدوں سے فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری

پیر 20 مئی 2019 22:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) سرگودھا سمیت خوشاب،میانوالی اور بھکر کے سرکاری صوبائی و ضلعی محکموں میں بدعنوان اور کرپٹ افسران و ملازمین کو اہم عہدوں سے فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری اسٹیشلمنٹ پنجاب کی طرف سے ضلعی سربراہان کو گزشتہ روز جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افسران جن کے خلاف کرپشن کے مختلف مقدمات درج ہو چکے ہیںیا کیسز و انکوائریاں محکمانہ طور پر یا دیگر تحقیقاتی اداروں میں چل رہی ہیں کو فوری طور پراہم سیٹوں سے ہٹا کر جلد از جلد رپورٹ ارسال کی جائے ،ذرائع کے مطابق انکوائریوں یا مقدمات کی زد میں آنیوالوں کی بڑی تعداد بدستور اپنے عہدوں پر براجمان ہے اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن کے ڈویژنل افسران کی سفارش پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ،بعض سنگین کیسز میں ملوث افسران کو جبری ریٹائرمنٹ کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں