سرگودھا، محکمہ بلڈنگز کی ناقص کارکردگی کے باعث 13کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

محکمہ بلڈنگز نے سکول سیکٹرز میں تعمیراتی اور بنیادی سہولیات کے جاری منصوبہ جات پر عملدرآمد میں سست روی کے باعث 16کروڑ روپے کے بقایا فنڈز میں سے 90فیصد ابھی تک جاری نہیں ہو سکے ،ذرائع

منگل 21 مئی 2019 22:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) محکمہ بلڈنگز سرگودھا ڈویژن کی ناقص کارکردگی ،سکول سیکٹرز میں تعمیراتی اور بنیادی سہولیات کے جاری منصوبہ جات پر عملدرآمد کی سست روی کے باعث 13کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ، ذرائع کے مطابق مالی سال 2018-19کے تحت بنیادی سہولیات اور سکیورٹی کور کی مد میں 5کروڑ90لاکھ روپے ،سکولوں کی تعمیر نو کے منصوبوں کیلئے 15کروڑ60لاکھ روپے ،شیلٹر لیس سکولوں کیلئے 71لاکھ 43ہزار روپے ،اپ گریڈ کئے گئے سکولوں کیلئے 1کروڑ70لاکھ روپے ،اور دیگر متفرق سکیموں کیلئے 20کروڑ81لاکھ روپے کے فنڈز اب تک جاری ہو چکے ہیں،مانیٹرنگ کے دوران عملدرآمد کی مجموعی کارکردگی 41فیصد سامنے آئی ، جس پر بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ 16کروڑ روپے کے بقایا فنڈز میں سے 90فیصد ابھی تک جاری نہیں ہو سکے ، اس ضمن میںحکام بالا کو بھی آگاہ کر دیا گیاگیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں