سرگودھا کی ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو بجٹ کے شارٹ فعال کو کم کرنے کیلئے 2کروڑسے زائد کے فنڈز کے اجراء کے احکامات جاری

منگل 21 مئی 2019 22:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے سرگودھا کی ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو بجٹ کے شارٹ فعال کو کم کرنے کیلئے 2کروڑ31لاکھ 52ہزار250روپے کے فنڈز کے اجراء کے احکامات جاری دیئے، ذرائع کے مطابق یہ فنڈز گزشتہ سہ ماہی کی پینڈنگ لائبلیٹیز کی مد میں جاری کئے گئے ہیں، سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فنڈز فوری طور پرجاری کرنے کیلئے ڈائریکٹر اکائونٹس پنجاب کو ہدایت کر دی گئی ہے جو چند روز تک ضلعی اکائونٹس میں منتقل کر دیئے جائیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں