وادی سون میں شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرکے زیادتی کانشانہ بناتے ہوئے مال و زربٹورنیوالے بلیک میلروں کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 22 مئی 2019 20:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سرگودھا ریجن کے علاوہ نوشہرہ وادی سون میں شادی شدہ خاتون کی برہنہ تصاویربناکراٴْسے بلیک میل کرکے زیادتی کانشانہ بناتے ہوئے مال و زربٹورنیوالے بلیک میلروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرائع کے مطابق محلہ مندیاں نوشہرہ میں محمد صغیر کی بیوی کلثوم اختر نے پولیس کو بتایا کہ غلام فرید ہمسایہ اور بدقماش ہے جس نے ڈیرھ سال قبل محلہ کی شادی میں تصویر لے کر اسے برہنہ بنایا اور تصویر دیکھا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کرنے کا کہہ کر بلیک میل کرتے ہوئے ناجائز تعلقات استوار کر لئے اور اس کی بھی ویڈیو بنا کر رقم بٹورتا رہا اور زیورات بھی ہتھیا لئے اور 31 مارچ کو دوست حمزہ رحمن کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر گھر داخل ہو کر بلیک میل کرتے ہوئے زبردستی زیادتی کی اور پھر ٹیلی فون کر کے خوبرو لڑکیاں سپلائی کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے بات نہ ماننے پر مزید رقم کا تقاضا کیا بصورت دیگر قتل کی دھمکیاں دیں جس سے تنگ آ کر شوہر کو حالات واقعات سے آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ نوشہرہ نے شادی شدہ خاتون کلثوم اختر کی مدعیت میں ملزمان غلام فرید اور حمزہ رحمن کے خلاف زیردفعات376'384'449اور509ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں