سرگودھا کے نواح میں مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور 2 افراد کوشدید زخمی کر دیا

بدھ 22 مئی 2019 21:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سرگودھا کے نواح میں مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور 2 افراد کوشدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ جن کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قصبہ بھلوال سے مختلف علاقوں کے افراد رکشہ میں سوار ہو کر للیانی کی طرف جا رہے تھے کہ کوٹمومن روڈ پر کامرس کالج کے قریب مسلح افراد نیرکشہ میں سوار افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر کے خوف و حراس پھیلا دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گے۔

جس کے نتجیہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کو کئی گولیاں لگیں جبکہ للیانی کا محمد افضل اور کوٹمومن کا محمد اسلم زخمی ہو گے۔مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے مقتول کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں