سرگودھا:شہر میں پانی کے ضیاع کے روکنے کیلئے انتظامی کوشش ناکام، اثر ورسوخ استعمال کر کے سیل شدہ سروس اسٹیشنز راتوں رات کھول لئے گئے

جمعرات 23 مئی 2019 21:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) شہر میں پانی کے ضیاع کے روکنے کیلئے انتظامی کوشش ناکام، اثر ورسوخ استعمال کر کے سیل شدہ سروس اسٹیشنز راتوں رات کھول لئے گئے ، ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر دیئے گئے ایس او پیز کی عملدرآمد سرگودھا میں ایک چیلنج بن کر رہ گئی ہے ، ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ اداروں کی طرف سے گذشتہ کئی ماہ سے سروس سٹیشن مالکان سے آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے،چند روز قبل درجنوں سروس اسٹیشنز کو ری سائیکلنگ نظام کی عدم دستیابی پر سیل کیا تھا جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اکثریت سرو س اسٹیشن مالکان نے سیاسی اور بااثر شخصیات سے دبائو ڈلواکر سیلیں کھلوا کر دوبارہ تو کام شروع کر دیا ہے مگر ری سائیکلنگ نظام کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کے دیگر نکات پر عملدرآمد کی صورتحال مخدو ش ہے ،دوسری طرف موسمی شدت کے باعث پانی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے ،جس پر شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں