ڈی پی او کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس

جمعہ 24 مئی 2019 16:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ ، کارکردگی کا جائزہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ میں سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی شکایات پر فوری قانونی کاروائی کریں، سرچ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جائیں تاکہ بامقصد رزلٹ ملیں، بغیر اندراج کرایہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اپنے علاقہ میں موجود بینکوں، پیٹرول پمپ، جیولری شاپ ودیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں ، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او خود گشت پر آوٹ ہوں اور اپنے ماتحت افسران کی گشت کو مانیٹر کریں۔ تمام ایس ڈی پی اوز تھانوں کا وزٹ کریں ، تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کریں ۔ڈی پی او سرگودہا نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں