قتل کے مجرم کو عمر قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کا حکم

جمعہ 24 مئی 2019 17:40

سرگودھا۔24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سرگودہا کے نواحی علاقہ چک نمبری134 شمالی میں مورخہ22ستمبر 2008ء کو مجرم خضرحیات نے رقم کے تنازعہ پر محمداسلم کو قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرگودہا فرحان مدثر نے مقدمہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے مجرم خضرحیات کو عمر قید اورمبلغ 3لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم مجرم مقتول محمداسلم کے خاندان کو ادا کریں گے۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں