کمشنر سرگودہا کا جنرل بس سٹینڈز کا دورہ ،مسافروں کو فراہم کی جانے والی سفری سہولتوں کاجائزہ لیا

ہفتہ 25 مئی 2019 13:28

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے جنرل بس سٹینڈز سرگودہا کا دورہ کر کے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سفری سہولتوں کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے گاڑیوں کے مختلف شیڈز اور مسافرخانہ سمیت دیگر سہولتوں کے بارے دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں بتایاگیا کہ جنرل بس سٹینڈز کا شمار پنجاب کے خوبصورت بس سٹینڈز میں ہو تاہے۔

مسافروںکیلئے ایئر کنڈیشن مسافرخانہ بنایاگیا ہے ۔ وسیع وعریض رقبہ پر مسافروں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ کھانے پینے کیلئے کینٹین او ردیگر سہولیات سے بھی مسافر فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ کمشنر کو مزید بتایاگیاکہ جنرل بس سٹینڈز کو مزید خوبصورت او رسہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں