سرگودھا، ایڈیشنل سیشن جج نے دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی درخواست پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

ہفتہ 25 مئی 2019 13:16

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) ضلع کچہری جانے والی 17سالہ طالبہ دو ماہ تک درندگی کا نشانہ بنتی رہی جس کی درخواست پر ایڈیشل سیشن جج نے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون کی رہائشی 17سالہ عشاء گھروالوں سے ناراض ہو کر دارالامان پہنچی جہاں پر دارالامان کی انتظامیہ نے اسے عدالت کے زریعے دارالامان آنے کا کہا جس پر 3rdائیر کی طلباء عشاء ضلع کچہری پہنچی جہاں پر اسے انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے اغواء کر لیاگیا ،ستر سالہ شخص نے ساتھیوں کی مدد سے جعلی نکاح نامہ تیار کر کے عشاء سے زبردستی دستخط کرائے اور دو ماہ تک ایک گھر میں رکھ کر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور دو ماہ بعداسے اپنے ایک ساتھی کے ہاتھوں فروخت کر دیا ،عشاء کی فروختگی کی رقم پر دونوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا توستر سالہ شخص نے عشاء کے والدین کو تمام واقعہ سنا دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ستر سالہ شخص کو پہلے گرفتار کیااور بعد میں چھوڑ دیا ،بااثر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہونے پر انصاف کے حصول کیلئے عشاء عدالت پہنچی جس کی درخواست پر ایڈ یشنل سیشن نے تھانہ ساجد شہیدپولیس کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں