سرگودھا ، عدالت نے اوکاڑہ سے ایک من چرس لاتے گرفتار دو منشیات فروشوں کو 50 سال قید ،چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

ہفتہ مئی 13:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) سرگودھا میں اوکاڑہ سے ایک من چرس لاتے ہوئے گرفتار دو منشیات فروشوں کو مجموعی طور پر 50 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق تین سال قبل اوکاڑہ کے نزاکت علی اور علی رضا ایک من چرس لائے کہ پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے منشیات چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت پیش کر دیا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج فرحان مدثر نے اوکاڑہ کے دونوں ملزمان نزاکت علی اور علی رضا کو 25 /25 سال قید سخت اور 3/3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments