سرگودھا،فنانس اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے تمام ضلعی و صوبائی محکموں میں 2015-16سے لے کر 2017-18کے دوران سامنے آنیوالے آڈٹ اعتراضات کو دور کرنے اور اس حوالے سے زیرالتواء امور نمٹانے کیلئے 30مئی کی ڈیڈ لائن دیدی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) فنانس اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے تمام ضلعی و صوبائی محکموں میں 2015-16سے لے کر 2017-18کے دوران سامنے آنیوالے آڈٹ اعتراضات کو دور کرنے اور اس حوالے سے زیرالتواء امور نمٹانے کیلئے 30مئی کی ڈیڈ لائن دیدی، ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم،صحت ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ، لوکل گورنمنٹ، بلڈنگز، ہائی وے سمیت دیگر سرکاری محکموں میں سنگین نوعیت کی مالی بے ضابطگیوں پر آڈٹ ٹیموں کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات گزشتہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہیں اور آڈٹ پیرازکا جواب اور ان کی تصحیح ایک مسئلہ بن کر رہ گئی ہے ، اس ضمن میں صوبائی آڈٹ حکام کی طرف سے گزشتہ ماہ سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر گزشتہ روز ایف اینڈ پی ڈیپارٹمنٹ سرگودھا نے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو زیر التواء آڈٹ پیراز کو نمٹانے اور ریکارڈمکمل کرنے کیلئے 30مئی کا ہدف دیا ہے ،جس کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف 9کاروائی کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں