متعلقہ دائرہ کار میں زیر عمل ترقیاتی سکیموں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے‘ڈپٹی کمشنر بھکر کی تعمیراتی محکموں کے سربراہان کو ہدایت

پیر 27 مئی 2019 13:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) سرگودھا ریجن کے ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے تعمیراتی محکموں کے سربراہان کو حکم دیا کہ متعلقہ دائرہ کار میں زیر عمل ترقیاتی سکیموں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع کی جاری ترقیاتی سکیموں پر اب تک کئے گئے عملدرآمد کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ کوالٹی آف ورک پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی کام میں تا خیر و التواء کا عنصر پیدا نہ ہوتاکہ تر قیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے افسران پر واضح کیا کہ ترقیاتی عمل میں سست روی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں