پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خوشحالی و ملکی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، منیب سلطان

پیر 27 مئی 2019 14:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) رکن پنجاب اسمبلی منیب سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خوشحالی و ملکی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی بہتر پالیسیوںکی بدولت ملک کو در پیش رکاوٹیں دور ہورہی ہیں اور ترقی کے اس سفر میں عوام خوشحالی کے نئے دور میں قدم رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا عزم کررکھا ہے یہی وجہ ہے کہ اداروں میں سابقہ حکومتوں نے جو خرابیاں کی ہیں انہیں درست کیا جارہا ہے جس سے عوام کو جلد ریلیف ملی گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں