اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں کلید ی حیثیت رکھتے ہیں، ڈپٹی کمشنر سرگودہا

پیر 17 جون 2019 18:09

سرگودہا۔17جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں کلید ی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے جان ومال کا تحفظ اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ تمام ادارے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری اقدامات کریں ،افسران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے اجلا س میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ موقع پر شکایات کو نمٹایا جاسکے ۔

وہ اپنے دفتر میں اوورسیز پاکستانی شکایات کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کر رہی تھیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کیپٹن (ر) شعیب علی، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وقاص مارتھ، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد شیراز، پولیس، ریونیو، سمال انڈسٹریز ،پبلک پراسیکیوٹر او ردیگر متعلقہ محکموں کے افسران ونمائندے بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے اجلاس میں 58 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات زیر بحث لائیں گئیں ۔

ان شکایات میں زیادہ کاتعلق جائیداوں پر ناجائز قبضے سے متعلق تھا ۔ ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کو اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداوں پر قبضوں کو واگزار کروانے کیلئے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرنے اور ایک ہفتہ کے اندر رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداوں پر قبضے ‘ ان کے مال ضبط کرنے والے افراد اور انہیں ذہنی طو رپر ٹارچر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ وہ ذہنی طو رپر اطمینان کے ساتھ بیرون ملک اپنے کاروبار او رملازمتیں کر سکیں ۔

انہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کی فیملی کو بھی ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ ذاتی شنوائی کیلئے آنے والے اوور سیز پاکستانیوں او ران کے لواحقین کو ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ ان کے ساتھ کھڑی ہے او ران کی کسی صورت حق تلفی نہیں ہونے دی جا ئیگی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں