سرگودھا:پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز میں ایکسائز ڈیوٹی فیس کی وصولی کا ٹھیکہ صوبائی وزیر کے قریبی عزیز کو دے دیا گیا

پیر 17 جون 2019 21:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز میں ایکسائز ڈیوٹی فیس کی وصولی کا ٹھیکہ صوبائی وزیر کے قریبی عزیز کو دے دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایشیاء کی سب سے بڑی پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز میں ایکسائزڈیوٹی کی وصولی کیلئے لاہور کی ایک نجی کمپنی سے 14-10-17سے 13-10-18تک کیلئے معاہدہ تھا، جس کے ختم ہونے کے بعد پہلے تو محکمہ مائنز کی مبینہ ملی بھگت کے ساتھ ٹھیکیدار نے وصولی جاری رکھی اور بعدازاں اس سلسلہ میں جاری حکم امتناعی کیس میں بھی انتہائی کمزور پیروی کی جس سے قومی خزانے کو بدستور خطیر نقصان پہنچ رہا ہے ،صوبائی حکام کے نوٹس میں آنے پر یہ ٹھیکہ امسال بااثر حکومتی رہنماء کے انتہائی قریبی عزیز کی ’’وقاص خان نیازی کمپنی ‘‘کو14کروڑ60لاکھ روپے کے عوض دیدیا گیا ہے ،تاہم معاملات کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں