سرگودھا:پنجاب بھرمیں سرمایہ کار کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ورلڈ بینک اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے تعاون سے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

پیر 17 جون 2019 21:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) حکومت نے سرگودھا سمیت پنجاب بھرمیں سرمایہ کار کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ورلڈ بینک اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے تعاون سے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے کاروبار شروع کرنے سے قبل وصول کی جانیوالی مجوزہ فیسوںو ٹیکسوںکی شرح، لائسنسوں، رجسٹریشنز اور نو ابجیکشن سرٹیفکیٹس بابت تفصیلات طلب کر لی ہیں، ذرائع کے مطابق سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ افتخار علی ساہو کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلہ میں آگاہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نے گراس روٹ سطح پر نتائج کے حصول اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ریفارم ایجنڈے پر جلد سے جلد عملدرآمدکی ہدایت کی ہے ،مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے قبل ان شعبوں میں سروسز پر وصول کئے جانیوالے مجوزہ ٹیکسوں و فیسوں کی تفصیلات اور دیگر معلومات دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ہر صورتحال فراہم کریں،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے متذکرہ ریفارم ایجنڈا میں کم سے کم لاگت سے شروع ہونیوالے کاروبار کو زیادہ سے زیادہ فوکس کیا گیا ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں