حکومت کی طرف سے سرگودھا اور حافظ آباد کے اضلاع کا مشترکہ انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر غور شروع کر دیا

پیر 17 جون 2019 21:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) حکومت کی طرف سے سرگودھا اور حافظ آباد کے اضلاع کا مشترکہ انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق سرگودھا میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا منصوبہ کوئی سالوں سے التواء کا شکار ہے اور مختلف جگہوں کا جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ اور سیاسی نمائندے بھلوال میں انڈسٹریل اسٹیٹ تجاویز بھجوا چکے ہیں،تاہم حافظ آباد میں بھی اسی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے دونوں اضلاع کا مشترکہ انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر غور کر رہی ہے ، اس حوالے سے اعلی سطحی ورکنگ گروپ قائم کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ترجیح بنیادوں پردونوں اضلاع کی سرحد اور موٹر وے کے قریب 3ہزار سے 5ہزار ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی جائے جس کے بعد معائنہ جات اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے مستقل طور پر ایک اعلی آفیسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ جو کہ خوشاب تک ہے کا دائرہ کار وسیع کرنے اور ان دونوں اضلاع کوبھی منسلک کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں