جعلی اکائونٹس سے ٹرانزیکشن کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے

چیئرمیں سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی الحاج ممتاز اختر کاہلوں

بدھ 19 جون 2019 13:58

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ جعلی اکائونٹس سے ٹرانزیکشن کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، اکائونٹ بغیر تصدیق کے نہیں کھل سکتے ،بینکوں کے جو افسران جعلی اکائونٹس کھولنے یا کھلوانے میں ملوث ہیں انہیں بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بورڈ مکمل نہیں ہونے دیا جارہا جس میں بڑی رکاوٹ بیورو کریسی ہے ،یہی وجہ ہے کہ سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اپنے منصوبے شروع کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ حسین اصغر کی بطور سربراہ قرضہ تحقیقاتی کمیشن تعیناتی سے بہتری آئے گی، اس وقت پاکستان کو سب سے بڑا مسئلہ معاشی ہے جس کی بہتری کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں