ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی اوور چارجنگ، اوور لوڈنگ اور غیرمعیاری سلنڈرز کے خلاف کارروائی

جمعرات 20 جون 2019 18:19

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے سرگودہا لاہور روڈ پر چیکنگ کے دوران ون وے کی خلاف ورزی ، اوور چارجنگ، اوور لوڈنگ اور غیرمعیاری سی این جی سلنڈر استعمال کرنے والی 25 گاڑیوں کے چالان اور 25500 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ 2گاڑیوں کو مختلف تھانوںمیں بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں