کمشنر ایف بی آر سے موبائل فون ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات

جمعرات 20 جون 2019 18:19

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) کمشنر ایف بی آر محمد تقی قریشی سے موبائل فون ایسوسی ایشن ٹرسٹ پلازہ کے نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں نمائندہ وفد نے کمشنر کو ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کو آسان بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ایف بی آر نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اثاثوں کوقانونی کرنے کا ایک سنہری موقع عوام الناس کو فراہم کیا ہے اور مقررہ مدت تک اس موقع سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں اور ان کے اکاونٹ کے علاوہ جائیدادوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے جنہیں سیل یا بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے موبائل فون ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے نہ صرف خود فائدہ اٹھائیں بلکہ دیگر افراد کو بھی اس بارے راہنمائی فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں