چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کا لکسیاں ڈسپنسری کادورہ، 4 غیر حاضر اہلکار معطل

جمعرات 20 جون 2019 18:19

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤ سلیمان زاہد نے لکسیاں ڈسپنسری کادورہ کیا اور غیر حاضر اہلکاروں اظہر محمود ، شاہدہ نسرین ، شہناز بی بی، غلام حسین کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے افسران وعملہ پر واضح کیا کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، تمام عملہ کی طبی اداروں اور ہسپتالوں میں بروقت حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا ، چھٹی پر جانے والے عملے کو ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیئے تاکہ ان کے متبادل فراہم کئے جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ ایک اہلکار کی بغیر اطلاع رخصت سے مریضوں کی بڑی تعداد متاثر ہو تی ہے، ادارے عوام کی خدمت کے لئے بنائے جاتے ہیں صرف تنخواہوں کا حصول اہلکاروں کی خواہش نہیں ہونی چاہیئے بلکہ ان کی اولین ترجیح اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی ہونی چاہیئے ۔ انہوںنے ڈسپنسری میں ادویات کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے عملہ کو ادویات اجراء کا رجسٹر میں اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں