ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

منگل جون 17:45

سرگودھا ۔25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ایس پی انوسٹی گیشن امتیاز محمود نے سلامی لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرال پریڈ کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھرکے تھانہ جات میں تعینات پولیس افسران و ملازمین ، لیڈی فورس ، ایلیٹ فورس اور ٹریفک وارڈن کے دستوں نے شمولیت کی ۔

ایس پی انویسٹی گیشن سرگودہا نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس افسران سے سلامی لی۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ پریڈ پولیس فورس کے نظم وضبط کے لیے ضروری ہے اور اس کا دائرہ کار تھانہ کی سطح پر بڑھایا جارہا ہے

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments