سرگودھا شہر کے علاقہ کینٹ ویو میں چوروں نے تالے توڑ کر سرکاری ملازم کے گھر کا صفایا کر دیا

بدھ 26 جون 2019 14:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) سرگودھا شہر کے علاقہ کینٹ ویو میں چوروں نے تالے توڑ کر سرکاری ملازم کے گھر کا صفایا کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کینٹ ویو کا محمد اشرف پی اے ایف کا ملازم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تالے لگا کر موضع کوٹ بھائی گے کہ اس دوران چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات،نقدی،لیب ٹاپ،اور قیمتی ملبوسات اڑا لئے اور گھر کھلا چھوڑ کر فرار ہو گے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے سرکاری ملازم کی رپورٹ پر نامعلوم کے خلاف مقدمہ چوری درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں