نیا بلدیاتی نظام، ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے سفارشات ارسال کر دیں

بدھ 26 جون 2019 17:27

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید نے صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کیلئے ضلع سرگودھاکی طر ف سے سفارشات ارسال کر دی ہیں ۔اس ضمن میں انہوں نے اثاثہ جات کی منتقلی وتقسیم کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلا س کی صدارت کی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی بلال فیروز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس یاسر بھٹی، بلدیاتی اداروں کے سیکرٹریز او ردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ نئے بلدیاتی نظام میں ضلع کونسلوں کو ختم کیا جا رہا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن اورکمیٹیاں کام جاری رکھیں گی ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ ضلع بھر میں 7 تحصیل کونسلز، 5 ٹاؤن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ۔ اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال کے حوالہ سے بتایاگیاکہ اس نظام کے تحت 340ویلج کونسلیں اور 850 کے قریب پنچائیت کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اثاثہ جات کی منتقلی کے لئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں مشتمل کمیٹی کو ٹاسک سونپ دیاگیا ہے ۔ کمیٹی صوبائی ٹرانزیشن ٹیم کی ہد ایات کے مطابق اثاثوں، ذمہ داریوں کی نئی بلدیاتی اداروں میں تقسیم، حدود کی حد بندی ودیگر ذمہ داریوں کی تقسیم کا بھی فیصلہ کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنرسرگودہا نے تمام متعلقہ افسران کو اپنے اداروں کی تفصیلات سے جلد از جلد آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں