ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا مختلف ویٹرنری مراکز کا معائنہ

بدھ 26 جون 2019 17:27

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر رب نواز کوثر نے خوشاب کے مختلف ویٹرنری مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا اور خوشاب کے فلڈ سیکٹرڈھاک اور دریا کے نشیبی علاقوں تلوکر، ڈھاک ، سندرال ، خوشاب ،ہموکہ ،گروٹ ، جوڑا کلاں اورمجوکہ میں فلڈ ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے خوشاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مختلف ڈیرہ جات پر جا کرکسانوں سے محکمہ کی طرف سے جانوروں کو لگائے گئے حفاظتی ٹیکہ جات کی تصدیق کی۔

مویشی پال حضرات نے محکمہ کی سروسز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کواٹر ڈاکٹر ارشد اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک خوشاب ڈاکٹر نائلہ مقصود ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر رب نواز کوثر نے عملہ کو30 جون تک کولڈ چین سسٹم کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کو مکمل کرنے احکامات جاری کیے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عملہ جانوروں میں متعدی بیماریوں کے سدباب کے لیے متحرک ہے۔ محکمہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگا رہی ہیں۔ کسان حضرات مویشیوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی یا رہنمائی کے لیے محکمہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں