ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

بدھ 26 جون 2019 17:27

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مجموعی طور پر زائد المعیاد ، بلا وارنٹی اور ماہر ڈاکٹرز کے بغیر پریکٹس کرنے والے ضلع بھر کے 26 افراد کے مقدمات پیش کئے گئے ۔ اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ظفر اقبال، ممبران ڈاکٹرملک محمدخان، فارما سسٹ محمد اقبال کے علاوہ تمام تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔

بورڈ نے زیادہ تر کیسز کو ڈرگ کورٹ میں بھجوانے کی سفارش کی تاکہ قانون کے خلاف کام کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جاسکے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جن افراد کے مقدمات پیش کئے گئے ان میںعدنان میڈیکل سٹو میانی کے مالک محمد عدنان ، سیال شریف کے مظفر اللہ، سیف میڈیکوز شاہ نکڈر کے عبدالقیوم ،علی میڈیکل سٹور شاہین آباد کے محمد ساجد جاوید ، کچہری بازار سرگودہا کے صادق چنیوٹی دواخانہ کے قدیر احمد منشا ، پروفیشنل ہیر ورلڈ قینچی موڑ کے رضوان سہیل، نذیر فارمیسی چک نمبر 46جنوبی کے ارسلان انور بھٹی ، اڈا ریاض آباد کوہلووال کے سرفراز علی، فرید گنج شکر میڈیکل سٹور اڈا ریاض آباد کے غلام عباس، علی میڈیکل سٹور کوہلو وال کے سید شمس الحسنین، ارشد میڈیکل سٹور کوہلو وال کے ارشد اعوان، مقام حیات کے محمد حیات محمد علی میڈیکل سٹور چاوے والا کے محمد آصف ، جناح کالونی کے خالد محمود، چک نمبر 37شمالی کے محمد اسلم، میسر زہیر ریپر پروفیشنل کے مبین بشیر، لالووالا بنگلا کے فضل الہیٰ ، الخدمت دواخانہ چک نمبر 60شمالی کے حکیم طارق محمود، صفدر میڈیکل سروس محمدے والا کے صفدر حسین، امتیاز میڈیکل سروس ڈیرہ جاڑہ کے محمد امتیاز، ایف بلاک ظفر کالونی کے حافظ محمد بلال خلیل ، مجاہد کالونی گلی نمبر 4کے مبارک علی، حنیف میڈیکل ہاؤس سیٹلائٹ ٹاؤن کے محمد حنیف، نشتر مارکیٹ کے عامر رشید، 57اے سٹیلائٹ ٹاؤن بھلوال کے خالد حسین اور خان میڈیکل سٹور شاہ نکڈر کے محمد علی خان شامل ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں