سرگودھا روڈ پر مسلم ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر خاکستر

بدھ 17 جولائی 2019 22:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) سرگودھا روڈ پر واقع مسلم ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر خاکستر، الیکٹرک موٹر کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بوائلر کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ بتایا گیا ہے کہ رات گئے سرگودھا روڈ پر مسلم ٹیکسٹائل مل میں الیکٹرک موٹر کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور بوائلر کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بڑی تگ و دو کے بعد آگ کو بجھایا جس کے باعث مزید مل میں ہونے والی ممکنہ تباہی ٹل گئی۔ 17-07-19/--80...mail #h# } سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو لیبر سروس ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا #/h# *کراچی(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لیبر سروس ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکومت سندھ،ایس بی آراور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیاہے۔سندھ لیبر ٹیکس سروس ایکٹ 2011 کے تحت ٹیکس وصولی کے خلاف شہری نے درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس میں شہری نے موقف اپنایا تھا کہ پہلے صرف سروس پر ٹیکس وصول کیا جاتا تھا،تاہماس بارسندھ حکومت نے مزدورکی تنخواہ میںای اوبی اآئی، سیسی اور سروس پر بھی ٹیکس عائد کردیا ہے،سندھ حکومت کو اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روکا جائے۔

درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس شفیع محمد صدیقی اور جسٹس محمود اے خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی اور درخواست گزارنے وکیل کا موقف سننے کے بعدسندھ حکومت کو لیبر سروس ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا، جبکہ صوبائی حکومت،سندھ بورڈآف ریونیو اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔#

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں