سرگودھا، شہر میں ٹریک کا نظام بہتر ہو سکا اور نہ ہی ٹریفک پولیس کی کرپشن پر قابو پا گیا جس کے باعث صورتحال بگڑنے لگی

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک پولیس نے پوائنٹس بنا رکھے ہیں جہاں سے گزرنے والی ہر گاڑی سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کیا جاتا ہے ،بالخصوص بغیر روٹ پرمٹ اور بغیر فٹنس گاڑیوں سے بھاری نذرانے لئے جاتے ہیں

بدھ 17 جولائی 2019 22:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) اسٹیک ہولڈرز سے متعدد مرتبہ میٹنگز اور مختلف تجربات کے باوجود شہر میں ٹریک کا نظام بہتر ہو سکا اور نہ ہی ٹریفک پولیس کی کرپشن پر قابو پا گیا جس کے باعث صورتحال بگڑنے لگی ہے تفصیل کے مطابق شہر کی معروف شاہرائوں خوشاب روڈ، فاطمہ جناح روڈ، یونیورسٹی سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر تعینات ڈیوٹی اہلکار ڈیوٹی کے دوران جہاں موبائل فون پر باتیں کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں،وہاں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک پولیس نے پوائنٹس بنا رکھے ہیں جہاں سے گزرنے والی ہر گاڑی سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کیا جاتا ہے ،بالخصوص بغیر روٹ پرمٹ اور بغیر فٹنس گاڑیوں سے بھاری نذرانے لئے جاتے ہیں،دوسری طرف تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک گھنٹوں بلاک رہتی ہے، متعدد بار ایمبولینس سمیت دیگر اہم گاڑیاں بھی اس اژدھام میں پھنس جاتے ہیں، خوشاب روڈ پر خصوصاً ٹریفک بلاک ہونے کے واقعات کی وجہ سے شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں، اس تمام تر صورتحال میں ٹریفک اہلکار یا تو فون میں مصروف ہوتے ہیں یا ایک سائیڈ پر کھڑے ہو کر ٹریفک کا نظارہ کرتے نظر آ تے ہیں، شہریوں نے متعدد بار اعلیٰ حکام کو اس اہم مسئلہ کے فوری حل کی اپیل کی ہے لیکن تا حال انتظامیہ کی طرف سے اس اہم مسئلہ کے حل پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں