میونسپل کارپوریشن کی غفلت و لا پرواہی، اوور ہیڈ برج کے نیچے دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم

جمعہ 19 جولائی 2019 22:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) میونسپل کارپوریشن کی غفلت و لا پرواہی کے باعث اوور ہیڈ برج کے نیچے دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم‘ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ، تفصیلات کے مطابق سابقہ ڈی سی نے شہریوںکے اصرار پر اوور ہیڈ برج کے نیچے غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ اور ناجائز تجاوزات ختم کر کے چار دیواری بنوا دی تھی‘ لیکن ان کے جاتے ہی دکانداروں نے دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم کر لیں‘ جبکہ پل کے نیچے غیر قانونی موٹر سائیکل سٹینڈ بھی قائم کر لیا اور ہوٹل والوں نے اپنا سامان وہاں رکھ لیا ہے اور نجی کمپنیوں نے اپنے کائونٹر رکھ کر تعارفی مہم چلا رکھی ہے اور چار دیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں