سرگودھا، سرکاری سکولوں کو جاری نان سیلری بجٹ کا انٹرنل آڈٹ شروع ، سکول سربراہان میں کھلبلی

جمعہ 19 جولائی 2019 22:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) سرکاری سکولوں کو جاری نان سیلری بجٹ کا انٹرنل آڈٹ شروع ہوتے ہی سکول سربراہان میں کھلبلی مچ گئی، ذرائع کے مطابق نان سیلری بجٹ خرچ کرنے اور قوائد و ضوابط کے مطابق ریکارڈ کی تکمیل بابت مناسب آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے سکول سربراہان یا تو کلرکوں کے مرہون منت ہیں یا ایک دوسرے کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نان سیلری بجٹ کی مد میں ضلع سرگودھاکو فراہم کردہ لگ بھگ پچاس کروڑ روپے سے زائد کے سالانہ فنڈ ز کے استعمال میں مبینہ بے ضابطگیوں کی موصول ہونیوالی شکایات بھی جمع کر لی گئی ہیں، اور انٹر نل آڈٹ کے دوران ان شکایات کی ابزرویشنز بھی ریکارڈ کا حصہ بنائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں