ڈائریکٹر لائیوسٹاک کاضلع بھکر اور تحصیل منکیرہ کے ویٹرنری ادارہ جات کا اچانک دورہ

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:00

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر رب نواز نے ضلع بھکر تحصیل منکیرہ کے ویٹرنری ادارہ جات کا اچانک دورہ کیا۔محکمانہ امور کی مزید احسن تکمیل کے لیے جانوروں کے لیے ہسپتال۷۶ ایم ایل، ۵۱۲ ٹی۔ڈی۔اے، ۵۰۲ ٹی۔ڈی۔اے، کوٹ افضل ، منکیرہ اور حیدرآباد میں عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، جملہ ریکارڈ بشمول حفاظتی ٹیکہ جات، سیرا ویکسین، مصنوعی نسل کشی، ریکارڈ پیدائش، ذخیرہ ادویات و استعمال ادویات کا معیاری طریقہ کار کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

موقع پرمحکمانہ امور کی مزید احسن تکمیل کے لیے ھدایات جاری کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ہیڈ کواٹر ڈاکٹر ارشد اقبال بھی موجود تھے۔مزید براں گل گھوٹو، چوڑے مار اور بھیڑ بکریوں کے انتڑیوں کے زہر جیسی مضر بیماریوں کے سد باب کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کے حدف کو متعینہ مدت میں یقینی طور پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے مویشی پال حضرات جانوروں کے باڑوں اور شیڈ کی چھتوں کی مرمت کر لیں۔جانوروں کو خشک اور سایہ دار جگہ پر باندھیں اورمویشیوں سے متعلق کسی بھی مسئلے کے لیے محکمہ کی ہیلپ لائن۱۱۲۹۔۰۰۰۸۰ پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں