اینٹی کرپشن کی میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نقشہ نادہندوں کے خلاف کارروائی

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:03

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) اینٹی کرپشن سرگودھا نے 11کرڑو87لاکھ81ہزار5سو38 روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب اعجاز حسین شاہ کی ہدایت او ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھارمحمد شہباز حسین شاہ کی نگرانی میںمیونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نقشہ نادہندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) تصور عباس بوسال نے 15لاکھ روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے۔

اسی طرح ضلع میانوالی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی عصمت اللہ بندیال نے میونسپل کارپوریشن میانوالی کے نادہندو ں سی62لاکھ81ہزار5سو38روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کر وا دیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اینٹی کرپشن میانوالی نے قبضہ مافیا کے قبضہ سے سرکاری رقبہ185کنال مالیتی 11کرڑو10لاکھ روپے اینٹی کرپشن سرگودھانے محمد شہباز حسین شاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی نگرانی میںقبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا ہوا ہے،محمد خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میانوالی نے دائو خیل ضلع میانوالی میں قبضہ مافیا سی185کنال زرعی اراضی مالیتی11کرڑو10لاکھ روپے کی واگزار کروا کر کے سرکار کی تحویل میں دلوادی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں