پاکستان مضبوط ہوگا تو ہم خوشحال ہونگے

منگل 23 جولائی 2019 14:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) استحکام ِپاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان مضبوط ہوگا تو ہم خوشحال ہونگے پاکستان کو مستحکم بنانے میں علمائے کرام کا کردار قابل ِتعریف ہے۔ پاکستان کے علماء نے ہمیشہ وطن عزیز کو مستحکم اور مضبوط بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن ِتاجران گولچوک کے راہنما حاجی عتیق الرحمن نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علماء کونسل کے زیرِ انتظام 25 جولائی کو رحمانیہ مسجد رحمان پورہ میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مولانا طاہر محمود اشرفی سمیت عبدالرئوف سرپرست اعلیٰ علماء کونسل‘ مولانا عقیل الرحمن زبیری صدر علماء کونسل سرگودھا سمیت دیگر خطاب کرینگے اس سلسلہ میں انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے مولانا طاہر محمود اشرفی سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ملاقاتیں بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں