وزیر اعلی مقابلہ حسن ِقرآت ،امیدواروں کی رجسٹریشن (کل) سے شروع ہو گی

پیر 19 اگست 2019 17:12

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء)محکمہ اوقاف کے زیرِ اہتمام صوبائی سطح پر وزیر اعلی مقابلہ حسن ِقرآت 2019ء کیلئے ضلع سرگودہا سے حصہ لینے والے امیدواروں کی رجسٹریشن (کل) 20 سی 30 اگست تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف سرگودھا کے ترجمان نے بتایا کہ ضلعی دفتر اوقاف میں رجسٹریشن کیلئے خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیاہے ۔ صوبائی سطح پر حسن تجوید و قرات کی ترویج اور فروغ کیلئے عصری اور دینی تعلیمی اداروں کے طلبہ جن کی عمریں بارہ سے بیس سال کے درمیان ہو ں گی۔ حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد فوکل پرسن محمد اسلم سے 0346-8651263پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں