عید الا ضحی کی تعطیلات کے دوران 975 مسافر گاڑیوں کو چیک، 21گاڑیاںبند ،1لاکھ 73ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا

پیر 19 اگست 2019 17:12

سرگودھا۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھار ٹی اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع کی اہم شاہرات پر چیکنگ کے دوران اوگرا کی طرف سے عائد پابندی کے باوجود سی این جی اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر گیارہ مسافر گاڑیوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر وادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھار ٹی نے عید الا ضحی کی تعطیلات کے دوران مختلف شاہرات پر 975سے زائد مسافر گاڑیوں کو چیک کیا ۔ زائد سواریاں بٹھانے اور کرایہ کی زائد وصولی کے علاوہ کرایہ نامہ مسافر گاڑیو ں میں نمایا ں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے پر 120گاڑیوں کے چالان کئے ۔ 21گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروادیا جبکہ ڈرائیوروںکو ایک لاکھ 73ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ سیکریٹری ڈی آر ٹی اے نے مسافروں کو چالیس ہزار پانچ سو روپے ٹرانسپورٹروں کی طرف سے زائد وصولی کیا گیا کرایہ بھی واپس کروادیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں