انصاف کی فراہمی کے لیے حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں،راجہ عبدالوہاب

منگل 20 اگست 2019 16:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کی حالت بہتر کرنے کے لیے مخلص ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومتعام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے، انصاف کی فراہمی کے لیے حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر سمیت دیگر محکموںمیں اصلاحات سے یقیناً بہتری آئے گی اسی طرح تعلیم کے شعبہ میں بہتری لانے کے لیے جو اقدامات موجودہ حکومت کر رہی ہے اس سے یقیناً عام آدمی کا بچہ بھیمستفید ہو گا ۔راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ حکومت کے ویژن کے مطابق کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہے انشاء اللہ تبدیلی کا جو نعرہ پاکستان تحریک انصاف نے لگایا ہے اس پر عمل ہوگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں