رفاعی اداروں کی تزئین وآرائش بارے اجلاس

ڈپٹی کمشنرکا ناپید سہولیات کا نوٹس، تخمینہ سازی کی ہدایت

منگل 20 اگست 2019 17:12

سرگودھا ۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذیلی اداروں کا شانہ، دارالامان، دارالفلاح اور ماڈرن چلڈرن ہومز میں ناپید سہولیات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ بلڈنگ کو ان اداروں میںپینے کے صاف پانی کی دستیابی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ، ٹائلٹ ، عمارتوں کی مرمت او ردیواریں تعمیر کرنے کے لیے تخمینہ سازی کی ہدایت کی ہے ۔

وہ آج اپنے دفتر میں رفاعی اداروں کی تزئین وآرائش کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسین محمد گوندل کے علاوہ محکمہ بلڈنگ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سوشل ویلفیئر کے تمام اداروں کی سکیورٹی کو بھی فول پروف بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے عزم کیا کہ کاشانہ، دارالامان ، دارالفلاح کے علاوہ ماڈرن چلڈرن ہومز میں مقیم تمام بچوں اورخواتین کو یکساں سہولیات فراہم کی جائیںگی ۔ان کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے ہنر مند بنانے کے علاوہ دیگر اصلاحی تربیتی پروگرامز کو مزید وسعت دی جائے گی ۔ انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اداروں کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں