کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کے تحت گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال میں تقریب منعقد

منگل 20 اگست 2019 17:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کے تحت گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم ایس ڈاکٹر رجب ریاض تھے ۔ تقریب میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر کاشفہ، ڈاکٹر آصف اور میاں ریاض بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رجب ریاض نے کہاکہ ہر’’ بشر دو درخت ‘‘مہم میں ہر فرد کو بھر پو رحصہ لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹر وں پر زور دیا کہ وہ مریضوں او ران کے لواحقین میں اس بات کو فروغ دیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں تاکہ صاف ستھرے ماحول اور ہواؤں سے بیماریوں میں کمی لائی جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ درخت لگانا سنت نبی ؐ ہے اورہمیں اس سنت کو زندہ رکھنے کے لیے پودے لگانے چاہیں۔ ایم ایس نے کہاکہ ٹی بی ہسپتال میں ایک دن میں 100 پودے لگائے گئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی ضلع میں موجود تمام اراضی پر پودے لگانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں