ملکی امن و استحکام کے لیے علماء کا کردار بہت اہم ہے، صاحبزادہ پیر محمد قاسم سیالوی

بدھ 21 اگست 2019 16:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) صاحبزادہ پیر محمد قاسم سیالوی نے کہا ہے کہ علماء و مشائخ اہلسنت نے قیام پاکستان کے لیے جس طرح مثالی کردار ادا کیا، تکمیل پاکستان کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ملکی امن و استحکام کے لیے علماء و مشائخ کا کردار بہت اہم ہے۔آنے والے دنوں میں محرم الحرام میں امن و امان اور باہمی اتفاق و اتحاد کے لیے علمائے کرام محراب و منبر سے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سنی علماء کونسل ضلع سرگودھا کے علماء و مشائخ کے اجلاس سے جامع مسجد مدینہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ علمائے کرام محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں ضلع کا امن و امان ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر اجلاس میں موجود جملہ علمائے کرام نے صاحبزادہ پیر محمد قاسم سیالوی کو یقین دلایا کہ وہ شہر کے امن وامان اور ملکی استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے۔ اجلاس میں چیئرمین سنی علماء کونسل علامہ ابو الخیر محمد اللہ بخش سیالوی، صدر پیر مشتاق احمد شاہ، مفتی محمد سلطان سیالوی، پیر رانا محمد افضل سیفی و دیگر کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں