سی ای او ہیلتھ کا بنیادی مرکز صحت طالب والا کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

بدھ 21 اگست 2019 16:56

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤ سلیمان زاہد نے بنیادی مرکز صحت طالب والا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران اُنہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی۔ بعدازاں رورل مرکز صحت مڈھ رانجھا کا معائنہ کیااور مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

مریضوں نے طبی سہولیات پر ڈاکٹروں اور عملے کے تعاون کو سراہا۔

ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے بنیادی مرکز صحت نصیر پور کلاں اور 24/7 کوڑے کوٹ کابھی دورہ کیا ۔انہوں نے وہاں پر مختلف وارڈز اور ڈسپنسریوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہسپتالوں میں مون سون شجرکاری مہم کے ضمن میں لگائے جانے والے پودوں کے خدوخال کا جائزہ لیا اور عملے کو تلقین کی کہ وہ ان کی آبیاری کیلئے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ انہیں مرجھانے سے بچایا جاسکے اور یہ تنآور درخت بن سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں