ملکی ترقی کے لیے حکومت، فوج اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

بدھ 11 ستمبر 2019 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ حکومت، فوج اور تمام ادارے ملکی ترقی کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے عوام کو جو توقعات ہیں وہ ان پر پورا اتریںگے، سابق حکومتوںکی طرف سے قرض پر قرض لینے سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا، وزیراعظم عمران خان نے اس طرز کو تبدیل کرنے کا عزم کیا ہے اس سے وقتی پریشانی ضرور ہے مگر عوام دیکھیں گے کہ انہیں حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنی مرضی مخالفت کرلیں، عوام نے تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر توجہ صرف کریگی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں